پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ 

آج سونے کی  قیمت  میں 250 روپے فی تولہ اضافے  ہوا جس کے بعدسونے کی تازہ ترین قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 665 روپے ہو گئی۔

خیال رہے  کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار500 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 426 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔