خواتین کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا سینٹ کا گریڈ 8 1کا افیسر نکلا ،ویڈیو ز وائرل

Islamabad Video Scandal

اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا،ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے  خواتین سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرلیا،خواتین کو ہراساں کرنے والاشخص رانا اظہر سینیٹ کا سرکاری ملازم نکلا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں خواتین کو ہراساں کرنے کا انوکھا کیس سامنے آگیا جس میں سینٹ کا سرکاری ملازم ہی ویڈیو بنا تا اور بعد ازا ں ان ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرتا تھا ۔

سینٹ حکام  نے تصدیق  نے تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ  ویڈیو بنانے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے،پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون نے ویڈیو بنانے والے شخص کی ہی ویڈیو بناڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

خاتون نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے  شخص کی ویڈیو بنا لی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواتین نے ویڈیو بنا نے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے،جس کے جواب میں ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڈ لگا دی، پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔