سال کے اختتام پر کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی 

ICC ranking, T20 Ranking, Babar Azam

دبئی :سال 2021 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ،کپتان بابر اعظم ایک با رپھر نمبرون بلے باز بن گئے ۔

آئی سی سی   نے ٹی 20    پلیئرز   کی رینکنگ  جا ری  کر دی جس میں   پاکستانی کپتان بابر  اعظم     805  پو ائنٹس   کے ساتھ    پہلے   نمبر پر آگئے ، انگلینڈ کے ڈیو ڈ  مالا ن نے بھی 805 پوائنٹس حاصل کیے لیکن ٹی 20 لسٹ میں وہ بابر اعظم سے ایک درجہ نیچے نظر آ رہے ۔

ce4cad7ba3e0fb607c7799daca6f1dc8

ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل بہترین پرفارمنس دینے کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا بھی آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے ، باؤلرز کی رینکنگ میں   شاداب خا ن   کا نواں   نمبر   جبکہ  شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث رؤف کی بائیسویں پوزیشن ہے۔