لاہور : پی ٹی آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرے گی

لاہور : پی ٹی آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرے گی

 لاہور :سابق وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  آج شام 5 بج گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے  پر زور  احتجاج کرے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں  حماد اظہر  کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کے دوران مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حما د اظہر  نے کہا  گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی کی ہے، عوام خاموش تماشائی نہ بنیں، اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سے اتحادی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے اس سے  پہلے حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے اور بے عزت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو زرداری اینڈ کمپنی کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹیلی فون کالز اور رقم کی پیشکش ہو رہی ہے تاکہ عمران خان کے اعلان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکا جاسکے۔

 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں