تحریک طالبان نے ریڈ لائن کراس کی، اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

تحریک طالبان نے ریڈ لائن کراس کی، اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

  واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ملک  کیلئے  ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرئے گا ،  افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا  ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ،افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔


 

مصنف کے بارے میں