فیول امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے: وزیراعظم

فیول امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی کو فروغ دینے کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، سید نوید قمر، خرم دستگیر اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیول امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے، شمسی توانائی کو فروغ دینے کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ 
انہوں نے کہا کہ گرمیوں سے پہلے سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلز میں خاطرخواہ کمی ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں