مسلم لیگ (ق) نے کامل علی آغاز کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا

مسلم لیگ (ق) نے کامل علی آغاز کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت حسین کیخلاف قرارداد منظور کرنے پر نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکرٹری جنرل کامل علی آغا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں آئندہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 
طارق بشیر چیمہ کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور بطور سینیٹر ممبر شپ بھی ختم کر دی گئی ہے جبکہ ان کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا سے 28 جولائی 2022ءکو مسلم لیگ (ق) ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس سے متعلق وضاحت طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں 4 اگست کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ اس پر بھی کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکے۔ 
طارق بشیر چیمہ کے مطابق کامل علی آغا نے چوہدری شجاعت حسین سے متعلق قرارداد منظور کر کے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس کے باعث ان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے اور سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے انہیں حاصل ہیں وہ کالعدم قرار دئیے جاتے ہیں جبکہ اس فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں