بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ حکومتی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا: نجم سیٹھی

بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ حکومتی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا: نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمارا بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے، 4 سال کے بعد آیا ہوں تو معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ابھی بہت کام کرنے ہیں بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ حکومتی مشاورت سے کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ روابط کے بارے میں رمیز راجہ اینڈ کمپنی کے بیانات پڑھے ہیں تاہم حکومت کی رائے لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا کریں گے ہم نے اپنی ٹیم بھیجنی ہے یا نہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہرگز ریڈ فلیگ ایریا نہیں اور وہاں ضرور کرکٹ میچز کروائیں گے جس مقصد کیلئے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے، میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کوش اسلوبی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں۔

مصنف کے بارے میں