دھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے فاسک فورس بنانے کا فیصلہ

دھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے فاسک فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پردھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بڑے ہوائی اڈوں کے ائیرپورٹ منیجرز اپنی اپنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے اور متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے گی۔ 
ترجمان نے کہا کہ ائیرلائنز، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے مسافروں کے ائیرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹانا بھی ممکن ہو سکے گا۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ائیرپورٹس پرمتعین ٹریفک پولیس کے ساتھ باہمی رابطوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کارپارک اورلین ٹو میں رش نہ بڑھے۔ 
ترجمان کے مطابق مسافروں کے قیام وطعام وٹرانسپورٹ کی سہولیات کے بندوبست، مسافروں اور ائیرپورٹ آنے والوں کو موسم کی معلومات دینا اورفلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرتازہ ترین معلومات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں