لاہور ائرپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

لاہور ائرپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

لاہور :علامہ اقبال ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔


اے ایس ایف کے مطابق ملزم امجد ظہور ایئر پورٹ پر آنے والی خواتین کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

اےایس ایف کے مطابق ملزم سے ایئرپورٹ پر آنے کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگا کہ اس نے کہیں نہیں جانا اورنہ ہی وہ کسی کو ائرپورٹ سے لینے آیا ہے،جرم کے اعتراف پر اسے تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا