امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

واشنگٹن: ’1 کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو کو فوری امریکہ سے باہر نکال دو“ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا،کم عمر بچے اور نوجوان جنھیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا، انھیں امریکہ میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ہوم لینڈسیکیورٹی کے مطابق بچوں کوامریکااسمگل کرنےوالےوالدین کوبھی سزادی جائے۔


ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی ۔قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو امریکا سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئی جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے  کہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد امریکی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں ۔جبکہ کم عمر میں امریکہ لائے گئے بچوں اور نوجوانوں کو رہنے کی اجازت ہوگی۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ امریکا سے غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی پر عمل درآمد کےلیے مزید دس ہزار افسران تعینات کیے جائیں گے ۔جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کو دیکھتے ہی گرفتارکرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔۔ دوسری جانب بچوں کو امریکا اسمگل کرنے والے والدین کے لیے سزائیں دینے کا حکم بھی دیدیا گیا۔