پاک فوج نے واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات کی تردید کر دی

پاک فوج نے واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات کی تردید کر دی

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے متعلق پیغامات افواہیں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے پیغامات واٹس ایپ کے ذریعے جاری نہیں کئے جاتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان پیغامات میں جعلی تھریٹ، وارننگز اور رابطہ نمبرز دیے گئے ہیں، آئی ایس پی آرصرف آفیشل ویب سائٹ، ٹوئٹر اور فیس بک پرپیغام جاری کرتاہے.

پیغامات صرف آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔ خطرات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں یہ پیغامات صرف افواہیں ہیں۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں