ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا مت کھائیں ،ماہرین

ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا مت کھائیں ،ماہرین

اسلام آباد:ٹی وی کی ایجاد کے بعد انسانی زندگی کو جہاں معلومات حاصل کرنے میں آسانی پید اکی ہے وہیں دنیا میں مختلف بیماریاں پیدا کرنے کا بھی سبب بنا ہے ۔

ہم نے اپنی عادات بھی مختلف بنا لی ہیں اٹھتے بیٹھتے ٹی وی دیکھنا سارا دن ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ کھانا کھانے سے انسانی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکی ماہرین نے ’اوپیٹیٹ‘‘ ورک شاپ کے دوران یہ تحقیق مرتب کی۔ ماہرین کے مطابق کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی پر توجہ مرکوز رکھنے سے خاندان کے درمیان باہمی ربط کے مواقع کم ہوجاتے ہیں۔

کھانے کے دوران ٹی اسکرین پر منہمک ہونے سے کھانے کے صحت پر مثبت اثرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھانے کا بچوں میں موٹاپے کے بڑھنے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ٹی وی سے دور بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں وہ اپنی توجہ زیادہ تر کھانے پرمرکوز رکھتے ہیں۔

اس کے برعکس جو لوگ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں وہ کھانے پر توجہ نہیں دے پاتے۔ یوں انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو پاتا کہ انہوں نے کتنا کھانا کھایا ہے۔