ینگ ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال، پنجاب بھر میں اسپتالوں کی او پی ڈیز بند

 ینگ ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال، پنجاب بھر میں اسپتالوں کی او پی ڈیز بند

لاہور: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریض خوار ہو کر رہ گئے۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث  50 سالہ محمد حسین دم توڑ گیا۔ ورثا نے جیل روڈ پر میت رکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ورثا نے الزام عائد کیا کہ محمد حسین کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹرز ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ نے ڈاکٹر عاطف چودھری گرفتاری کیلئے لاہور کے سروسز اسپتال پر چھاپہ مارا تو ینگ ڈاکٹر بپھر گئے۔ ڈاکٹر عاطف چودھری کو نہ صرف پولیس کی حراست سے زبردستی چھڑا لیا بلکہ ہڑتال بھی کر دی۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہی۔ آپریشن ملتوی ہو گئے اور مریض خوار ہونے لگے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں