پاک فضائیہ کی خیبر ایجنسی کے علاقہ راجگال میں بمباری، متعدد دہشتگرد ہلاک

پاک فضائیہ کی خیبر ایجنسی کے علاقہ راجگال میں بمباری، متعدد دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ پاک فضائیہ کو خفیہ اداروں نے راجگال کے علاقے میں دشمنوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کر کے متعدد دہشتگردوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

فضائی کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا اور دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں