ملتان : لنڈا بازار میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

 ملتان : لنڈا بازار میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

ملتان: حسین آگاہی کے قریب لُنڈا بازار میں آگ لگ گئی۔ آگ نے پورے پلاز ے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر برگیڈکی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی باعث لاکھوں رپوے کا کپٹا جل کر خاکستر ہو گیا۔


آگ لگنے سے کئی دکانیں لپیٹ میں آگئیں۔ علاقے میں ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ لگنے کے دوران امدادی کارروائی کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سیگرٹ کے باعث بھڑکی ۔

مصنف کے بارے میں