وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں اختیارات دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہے جس کا نوٹیفکیشن آئندہ 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

تاہم رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریگی اور رینجرز کو پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کی اجازت ہو گی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ لاہور اور پھر سیہون میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پنجاب میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز آپریشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کی دو روز قبل پنجاب حکومت نے منظوری دی تھی اور گزشتہ روز پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی سمری پر گورنر سندھ محمد رفیق رجوانہ نے بھی دستخط کر دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں