پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے شروع ہو گی

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے شروع ہو گی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پبلک پارکنگ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی ترجیحات میں فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت سر فہرست ہے جس کا آغاز 26 فروری سے ہو گا۔ شائقین کے لیے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ 26 فروری سے شروع ہو گی اور 28 کو ٹکٹس بوتھ پر بھی دستیاب ہوں گے۔


ایک نجی بینک کو بھی فروخت کے لیے ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے ساڑھے بارہ ہزار روپے مقرر کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم کی گنجائش 25 ہزار ہے۔

سب سے مہنگے ٹکٹ عمران خان اور فضل محمود انکلیوژر کے ہوں گے۔ خصوصی بچوں کے لیے نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔ شائقین گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور پارکنگ پلازہ استعمال کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

نیوویب ڈیسک< News Source