لبنان ،سرڈھانپنے کی شرط،فرانسیسی سیاسی رہنماءکی مفتی اعظم سے ملاقات منسوخ

لبنان ،سرڈھانپنے کی شرط،فرانسیسی سیاسی رہنماءکی مفتی اعظم سے ملاقات منسوخ

بیروت :فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے لبنان کے مفتیِ اعظم کے ساتھ طے شدہ ملاقات اس بنا پر منسوخ کردی کہ اس کے لیے ان سے سرپوش اوڑھنے کا تقاضا کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مفتی صاحب کا احترام ہے اور آپ انھیں میری طرف سے اس احترام وتسلیمات سے آگاہ کرسکتے ہیں لیکن میں خود کو ڈھانپوں گی نہیں۔
مفتیِ اعظم کے پریس دفتر نے ایک بیان کہا کہ لی پین کے معاونین کو اس ملاقات سے قبل اس تقاضے سے مطلع کردیا گیا تھا کہ انھیں ملاقات کے لیے سرپوش اوڑھ کر آنا ہوگا۔لی پین اپنی صدارتی مہم کے سلسلے ہی میں لبنان کے دورے پر آئی ہیں۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لی پین اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکتی ہیں لیکن وہ مئی میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں اپنے حریف مرکزی امیدوار سے شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔