ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای سنی مسلمانوں کی پھانسیاں رکوائیں، بلوچ عالم دین

ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای سنی مسلمانوں کی پھانسیاں رکوائیں، بلوچ عالم دین

تہران :ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنی عالم دین الشیخ مولوی عبدالحمید اسماعیل نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے سنی مسلمانوں کو اندھا دھند پھانسیاں دینے کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مولوی اسماعیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام لکھے گئے اپنے مکتوب میں جیلوں میں ڈالے گئے سنی مسلمانوں کو پھانسیاں دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جیلوں میں ڈالے گئے سنی مسلمانوں کو دی گئی موت کی سزاو¿ں پر عمل درآمد میں تیزی لائی گئی ہے۔
جس کے نتیجے میں سنی مسلمانوں میں سخت غم وغصے کی فضاءپائی جا رہی ہے۔اپنے مکتوب میں الشیخ علامہ اسماعیل کا کہنا تھاکہ حال ہی میں ایرانی جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے منشیات کے دھندے کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنےوالے اسیران کی سزاوں پر تیزی سے عمل درآمد پر زور دیا تھا۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں پھانسی کی سزاوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سنگین سزاوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔