پنجاب پولیس بل 2017 پنجاب اسمبلی میں پیش

پنجاب پولیس بل 2017 پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب پولیس بل 2017 پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا۔ بل میں کہا گیا کہ پولیس کو حساس معاملات، کرایہ داروں اور کوئی ایسی بات جو ہنگامے کا باعث بنے کی بروقت اطلاع دی جائے۔

پولیس کی کارکردگی بڑھانے کے لئے 8 اعلیٰ افسران پر مشتمل پولیس بورڈ اور پبلک سیفٹی کمیشن بنایا جائے۔ پنجاب پولیس کو آزاد ادارے کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے اور جرائم کی روک تھام کے لئے پبلک لائنز کونسل یونین کونسل کی سطح پر قائم کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں