دنیا میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے مختلف انداز

دنیا میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے مختلف انداز

اسلام آباد: پاکستان میں جب کافی عرصے بعد کوئی مل جائے تو ملنے کا انداز ہی انوکھا ہوتا ہے ۔ ایسے ہی ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ملنے کے انداز کس طرح کے ہوتے ہیں ۔
۔فلپائین
فلپائن میں اپنے سے بڑی عمر کے افراد سے ملتے ہوئے جھک کر ان کے ہاتھ ماتھے پر رکھنا ملنے کا ایک انداز ہے ۔


۔جاپان
جاپان میں بڑوں ،چھوٹوں کو جھک کر ملنے کے انداز کو ساری دنیا میں سراہا جاتاہے ۔


۔بھارت
بھارت میں نمستے (ہاتھ جوڑ) کر ایک دوسرے کو ملناکا انداز دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے ۔


۔تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں بھی بھارت کی طرح ہاتھ جوڑ کو ایک دوسرے کو ملنا انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے ۔


۔فرانس
فرانس میں خواتین ایک دوسرے کو گالوں سے گال ملا کر چومنا ہی ملنے کا ایک انداز ہے ۔


۔نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں ماتھا ، ناک ایک دوسرے سے ملا کر حال چال پوچھنا بھی ملنے کا ایک طریقہ ہے ۔


۔بٹسوانا
بٹسوانا میں ہاتھ ملا کر ہی ملاجا تاہے ۔


۔منگولیا
منگولیا میں اگر کوئی مہمان ایک دوسرے کو ملے تو ایک دوسرے کو سکارف دیتے ہیں ۔


۔سعودی عرب
سعودی عرب میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں ۔جن میں سے ماتھا ، ناک ملانا بھی ملنے کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے ۔


۔کینیا
کینیا میں ایک دوسرے کو ملنے کا انداز ہی انوکھا ہے ۔


تبت
تبت میں مہمانوں کو ملنے کے لیے دور سے زبان کو دانتوں میں دبا کر اظہار کیا جاتاہے ۔