افغانستان میں بچوں کو جنسی غلام بنانے والوں کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ

افغانستان میں بچوں کو جنسی غلام بنانے والوں کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ

کابل:افغانستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بچوں کو جنسی تشدد کا شکار کرنے والوں یا جنسی غلام بنانے والوں کے لیے کڑی سزاﺅں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںجلد ہی ایسی سزاﺅں کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔
بچوں پر جنسی تشدد کرنے والوں کو کم ازکم سات سال قید سے لے کر سزائے موت تک کی سزا دی جا سکتی ہے، رپورٹ میں مزید میں انکشاف کیا گیا ہے، طالبان کیسے بچوں جنسی تشدد کرنے کے بعد خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں، افغانستان میں بچوں کو جنسی غلام کے طور پر اغوا کرنا اور ان پر جنسی تشدد کرنا باقاعدہ قدیم رواج کا حصہ ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کرنے والوں کے خلاف نئی قانون سازی اسی مہینے متوقع ہے اُن کا مزید کہنا تھا اسی برُی روایت کے خلاف یہ ایک اہم قدم ہے