عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ کل تک آنے کیلئے پُر امید

عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ کل تک آنے کیلئے پُر امید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے پاناما کیس کا کل فیصلہ آ جائے گا۔ قوم کو اب زیادہ دیر تک انہیں برداشت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تقریبا سارا کیس عوام کے سامنے آ گیا۔ جلد فیصلہ نہ آیا تو موٹو گینگ میں سے ایک آدھ پھٹ جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومتی رویہ ظاہر کر رہا ہے ان کے ساتھ کیا ہونیوالے ہے اس لئے صحافیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتی ہے۔ عمران خان نے کہا اس وقت تک تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ جج نے درست کہا نیب کا جنازہ نکل چکا ہے۔ ادارے ایسے تباہ نہیں ہوئے بلکہ ان کو تباہ کیا گیا ہے۔ نیب کرپٹ شریف فیملی کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا مجھے بلیک میل کرنے کیلئے کیس الیکشن کمیشن میں بھیجا گیا۔ میری سیلز ڈیڈ اور منی ٹریل الیکشن کمیشن میں پڑی ہوئی ہے۔ ان لوگوں نے 6 باریاں لیں اور رکے تو دیگر ادارے بھی تباہ ہو جائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ اسے غیر سیاسی کیا ہے۔ پنجاب کی پولیس رائیونڈ سے ہدایات لیتی ہے جب تک پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جاتا اس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں