ٹیسٹ ٹیوب بے بی کوجائز قرار دے دیا

ے ٹیسٹ ٹیوب بے بیکوجائز قرار دے دیا

 ٹیسٹ ٹیوب بے بی کوجائز قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے جدید مشینی آلات و طبی علوم بروئے کار لا کرپیدا کیے گئے ٹیسٹ ٹیوب بے بیکوجائز قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس شرعی عدالت  جسٹس ریاض احمد خان کی  سربراہی میں  جسٹس ڈاكٹر فدامحمد خان اور جسٹس ظہور  احمد شہوانی  پر مشتمل فل بینچ نے فاروق صدیقی نامی شہریکی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے آئینکےآرٹیکل 203 کے تحت  ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق طریقہ کار کا حکم کا اسلام کی روشنی میں جائزہ لیا۔

وفاقی شرعی عدالت نے وفاقیحکومت  کو اس ضمن میں قانون معاہدہ 187 تعزیرات پاكستان میں ترمیم کرنے کا حکم  بھی دیا ہے۔ عدالت نےحکم جاری کرنے کا  تعزیرات پاكستان میں ٹیسٹ ٹیوب کی تعریف، اس کے قابل سزا جرم ہونے، اس ممنوع عمل كواختیار کرنے والے میاں بیوی اوراسپرم و بیضہ بینک ركھنے والے ڈاكٹرز كے لئے سزائیں مقررکرنے کا حکم  دیا ہے، عدالت كا كہنا ہے ہروہ ڈاكٹرجواس عمل میں ملوث پایا گیا اس کا لا ئسنس منسوخ كیا جائے گا۔ عدالت نے وفاقی حكومت كو مذكورہ قوانین میں 5 اگست 2017 تک ترامیم كرنے كاحكم جاری كیا ہے۔