خالی ٹوائلٹ کا پتہ دینے والی ایپلیکیشن تیار

ٹوکیو: جاپان میں کمپنی نے اپنے ملازمین کی آسانی کے لئے ایسی ایپلیکیشن تیار کر لی جو ان کو خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے میں مدد کرے گی۔

خالی ٹوائلٹ کا پتہ دینے والی ایپلیکیشن تیار

ٹوکیو: جاپان میں کمپنی نے اپنے ملازمین کی آسانی کے لئے ایسی ایپلیکیشن تیار کر لی جو ان کو خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے میں مدد کرے گی۔
جاپانی اخبار میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ڈی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین کمپنی دفاتر میں خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے پر بہت وقت ضائع کرتے تھے اس لیے کمپنی نے ایک ایپ بنائی ہے جو قریبی خالی ٹوائلٹ کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹوائلٹ کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جونہی ایک ٹوائلٹ خالی ہوتا ہے سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتے ہیں۔امید کی جاری رہی ہے کہ اگر یہ اسکیم دفاتر میں کامیاب رہی تو اسے دیگر جگہوں جیسے، ریلوے سٹیشن، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔