سی پیک کے تحت پاکستان میں ریسکیو منصوبے کا آغاز

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت چینی ریڈ کراس فاونڈیشن کی جانب سے ریسکیو (صحت عامہ ) منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چینی ریڈ کراس فاونڈیشن سی پیک کیلئے ایمبولینسز ، طبی عملہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کرے گی ۔ منصوبے کے تحت گوادر میں پہلا ایمرجنسی سنٹر قائم کیا جائے گا ، ساری فنڈنگ چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن نے چین کے دیبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ابتدائی طبی امداد کے پہلے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ابتدائی طبی امدادی وسائل بشمول ایمبولینسز، طی عملہ اور عوامی سطح پت صحت عامہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کیلئے فنڈز چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ کے تحت فراہم کیے جائیں گے جو ایک غیر منافع بخش پراگرام ہے جس کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے چینی ریڈ کراس فاونڈیشن نے افغانستان میں دل کے شکار بچوں کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔