خاتون کو نوکری سے باہرکردیاکیوں کہ وہ بہت خوب صورت تھی

لندن: برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل نے ایک خاتون اسٹاف کو صرف اس لیے نوکری سے باہرکردیاکیوں کہ وہ بہت خوب صورت تھی۔

خاتون کو نوکری سے باہرکردیاکیوں کہ وہ بہت خوب صورت تھی

لندن: برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل نے ایک خاتون اسٹاف کو صرف اس لیے نوکری سے باہرکردیاکیوں کہ وہ بہت خوب صورت تھی۔ ایما ہلس کی عمر صرف 24 سال ہے۔ انھوں نے لندن کے ایک ٹی وی چینل میں نوکری کے لیے درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔ وہ نوکری میں پہلے دن نوبجے پہنچی اور اپنے کام سے متعلق معلومات لیتےلگیں۔

 اس دوران انھیں ایک پیغام موصول ہوا کہ اس ادارے کو ان کی ضرورت نہیں۔ وہ فورا اپنے لائن مینیجرکے پاس پہنچیں تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ کوئی ماڈل ہیں ؟ انھوں نے مزید سوال کئے کہ آپ کو تو کیٹ واک کرنی چاہئے یا کسی ادارے کی فرنٹ ڈیسک پر ہونا چاہئے تھا۔

اس کے بعد لائن مینیجر نے ان کا نمبر مانگا اور کافی پر چلنے کی پیش کش کی۔ ایما نے بتایاکہ وہ مناسب لباس پہنی ہوئی تھیں۔ انھوں نے لپ اسٹک بھی لگائی ہوئی تھی جب کہ وہ دیکھنے میں بھی ٹھیک ٹھاک لگ رہی تھی۔

ایما نے بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی اداروں میں کام کرچکی ہیں مگرکبھی کسی نے انھیں اس لیے نہیں برخاست کیا کیوں کہ وہ اچھی لگتی ہیں ۔ تاہم اس ادارے نے ایما کے مینیجر کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ادارے کے مالک ایڈم لک ویل کا کہنا تھاکہ ایما کو اس طرح نوکری سے نکالنا ایک غلط عمل تھا۔