اگر انسان کو گہری نیند سلادیا جائے اور یہ کام کیا جائے تو ایسا فائدہ ملے گاکہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

اگر انسان کو گہری نیند سلادیا جائے اور یہ کام کیا جائے تو ایسا فائدہ ملے گاکہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

اگر انسان کو گہری نیند سلادیا جائے اور یہ کام کیا جائے تو ایسا فائدہ ملے گاکہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

نیویارک:  اگر کینسر کے مریضوں کو گہری نیند سلادیا جائے تو ان کا کامیاب علاج ممکن ہے۔ایک تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مریضوں کوگہری نیند (ہائبرنیشن) میں لے جانے سے کیمو تھراپی کے منفی اثرات سے بچنے کے ساتھ ٹیومرز کی نشوونما روکنے میں مدد ملتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کی اگلی سٹیج میں سرجری کے ذریعے ٹیومرز کو نکالنا ایک ناممکن کام ہوتا ہے لیکن گہری نیند میں مریض کو لے جانے سے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

اطالوی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کینسر میں دی جانے والی ادویات کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر مریض کو گہری نیند میں لے جاکر علاج کیا جائے تو منفی اثرات سے بچاجاسکتا ہے۔”یہ طریقہ انسانوں پر بھی اتنا ہی موثر ہوگا جتنا جانوروں پر۔“تحقیق کارپروفیسر مارکوڈورینٹ کا کہنا ہے کہ 50فیصد مریضوں کا کینسر ایڈوانس سٹیج میں چلاجاتا ہے اور ٹیومر نکالنے کے لئے کی جانے والی سرجری نقصان دہ ہوتی ہے اور اس وجہ سے مریض کی موت بھی ہوسکتی ہے۔”اگر آپ مریض کو ہائبرنیشن میں لے جائیں تو نہ صرف کینسر کی نشوونما رُک جاتی ہے بلکہ اس کا علاج بھی آسان ہوجاتا ہے۔“اس کا کہنا تھا کہ اگر یہ طریقہ کامیاب رہا تو کئی مریضوں کو بچایا جا سکے گا۔