پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے تحت وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے پانچ ونگز مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔

پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے تحت وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب رینجرز کے5ونگ مختلف شہروں میں تعینات کیے جائیں گے،نئے حکمنامے کے تحت 60روز کیلئے رینجرز تعینات ہوگی ،اور انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے سیکشن2اور4کے تحت اختیارات حاصل ہونگے اور حکومت پنجاب کے وضع کردہ مقامات پر کارروائی کرسکیں گے۔