گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

 گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

سیئول: سام سنگ نے اپنے ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سام سنگ نے ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس جون سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد سام سنگ کے خسارے کا ازالہ کرنا ہے کیونکہ گزشتہ برس لانچ ہونے والے گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فونز میں آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے کئی واقعات کے بعد سام سنگ نے دنیا بھر سے یہ تمام اسمارٹ فونز واپس منگوا لیے تھے جن کی تعداد تقریباً 25 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

محتاط تحقیق کے مطابق سام سنگ نوٹ 7 کی بیٹری میں خرابی تھی جو زیادہ چارج ہونے پر دھماکے سے پھٹ جاتی تھی یا پھر آگ پکڑ لیتی تھی، اندازہ ہے کہ ان موبائل فونز کی چیکنگ کے دوران 2 لاکھ کے لگ بھگ نوٹ 7 اسمارٹ فونز تباہ کیے گئے لیکن سام سنگ کے پاس اب بھی ایسے 23 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ فونز موجود ہیں جنہیں مناسب داموں ٹھکانے لگانے کےلیے ری فربش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اگرچہ یہ بھی طے ہوچکا ہے کہ مذکورہ ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فونز کو پاکستان جیسے غریب اور ترقی پذیر ممالک میں فروخت کیا جائے گا لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی قیمت کتنی ہوگی۔

ان معلومات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون کی ممکنہ قیمت 50 ہزار سے 60 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے لیکن یہ بھی ایک اندازہ ہے جسے حتمی نہیں سمجھنا چاہئے۔