جرمنی میں خواتین کا نقاب قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

برلن: جرمنی کے صوبہ میں مسلم مذہبی لباس کے حوالے سے نئے قانونی مسودے پر اتفاق ہو گیاجس کے تحت جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کی کابینہ نے مخصوص عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ مکمل نقاب کیے ہوئے یا برقعہ پہنے ہوئے خواتین عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور لوگوں کے ساتھ میل جول میں بھی رکاوٹ ہیں۔
اس مسودہ قانون کے مطابق صوبے باویریا کے شہری اداروں، یونیورسٹیوں، اسکولوں، کنڈر گارٹنز اور عوامی سلامتی کے شعبوں اور انتخابات کے دوران خواتین اپنے چہروں کو مکمل طور پر نہیں چھپا سکیں گی۔ اس قانون کی پارلیمان سے منظوری ہونا ابھی باقی ہے۔