سنی لیون کی کس شہزادے سے ملاقات؟

لندن : معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل سنی لیون نے لندن فیشن ویک کے دوران بحرین کے شہزادہ شیخ حامد بن علی الخلیفہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے شوہر ڈینئل ویبر بھی موجود تھے۔

سنی لیون کی کس شہزادے سے ملاقات؟

لندن : معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل سنی لیون نے لندن فیشن ویک کے دوران بحرین کے شہزادہ شیخ حامد بن علی الخلیفہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے شوہر ڈینئل ویبر بھی موجود تھے۔بالی ووڈ کی لیلیٰ اور بے بی ڈول سنی لیون گزشتہ دنوں لندن فیشن ویک میں شریک ہوئیں، اس دوران انہیں شاہی گھرانے کے افراد سے ملاقات کا موقع ملا، وہ اپنے شوہر ڈینئل ویبر کے ساتھ بحرین کے شہزادہ شیخ حامد بن علی الخلیفہ کی دعوت پر ان سے ملنے گئیں۔

سنی لیون نے شہزادہ حامد کے اور شاہی گھرانے کے دیگر افراد کے ساتھ ایک شاندار ڈنر کیا۔ بھارتی اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ بحرین کے شہزادے حامد بن علی الخلیفہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

 

سنی لیون کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران معمول کی خوشگوار باتیں ہوئیں، شہزادہ حامد نے اپنی شاہانہ زندگی اور اپنے ملک سے متعلق آگاہ کیا ساتھ ہی لاس اینجلس میں گزارے گئے ایام پر بھی بات کی۔

 

بحرین کے شہزادے نے بھارتی اداکارہ کو خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا جس پر سنی لیون نے خوشگوار حیرت کا بھی مظاہرہ کیا۔بے بی ڈول نے بحرینی شہزادے سے ملاقات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، وہ انتہائی خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے بحرینہ شہزادے اور دیگر افراد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔