فلمی دنیا میں ’کنگ کانگ ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

لاس اینجلس: فلمی دنیا میں ‘’کنگ کانگ ‘ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور ر فلم ’کانگ؛اسکل آئی لینڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

فلمی دنیا میں ’کنگ کانگ ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

لاس اینجلس: فلمی دنیا میں ‘’کنگ کانگ ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور ر فلم ’کانگ؛اسکل آئی لینڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔


جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کے ہاتھوں شکاری کس طرح خود شکار ہوجاتے ہیں یہ مناظریقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دیں گے۔

190 ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن فلم کو’وارنر بروز‘ پکچرز کے تحت 10 مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔