ملک دشمنوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کا گھیرا تنگ،شہر شہر آپریشن

ملک دشمنوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کا گھیرا تنگ،شہر شہر آپریشن

لاہور: امن دشمنوں کیخلاف ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیبر ایجنسی میں متعدد دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچ گئے،پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ،سوات میں دہشتگرد احسان اللہ قانون کی گرفت میں آگیا،ادھر پشاور اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں درجنوں مشتبہ افراد دھرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نےخیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعددہشتگردہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 68مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھر سوات میں سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرکے دہشتگرد احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد کے قریب ڈھوک ڈانہ اور گردو نواح سے آپریشن میں تین افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد ہوا، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشنمیں 10مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا۔
بلوچستان کے علاقہ نصیر آباد میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی،پولیس نے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

مصنف کے بارے میں