امریکہ میں پیدا ہونے والی مادہ پانڈا چین پہنچ گئی

امریکہ میں پیدا ہونے والی مادہ پانڈا چین پہنچ گئی

نیو یارک: امریکہ میں پیدا ہونے والی مادہ پانڈا بائو بائو جنوب مغربی چین کے صوبے چینگ ڈو میں گزشتہ روز پہنچ گئی۔

بائو بائو 23اگست 2013ء کو سمتھ سونین نیشنل زو واشنگٹن ڈی سی میں پیدا ہوئی تھی۔ دوسرے پانڈوں کی طرح جو امریکہ میں پیدا ہوئے اور پھر دوسرے ملکوں میں لے جائے گئے۔ بائو بائو کو بھی نئے ماحول میں اسی طرح کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بائو بائو ایک مہینے تک کرنٹینا میں رہے گی جو چین کے کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر برائے پانڈا چینگ ڈو میں واقع ہے۔

وہ100 مربع میٹر کی اپنی رہائش گاہ میں اکیلی رہے گی۔ پانڈے کا یہ بچہ امریکہ میں مقامی بانس اور بسکٹ بطور خوراک استعمال کرتا رہا ہے تا ہم بتدریج وہ چینی خوراک کا بھی عادی ہو جائے گا۔ اسے نئے چینی ماحول کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگے گا ۔

مصنف کے بارے میں