نعمان اعجاز کی طویل عرصے بعد ”میدان“ کیساتھ سلور اسکرین پر واپسی

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے فلم 'میدان' کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا ۔

نعمان اعجاز کی طویل عرصے بعد ”میدان“ کیساتھ سلور اسکرین پر واپسی

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے فلم 'میدان' کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا ۔
نعمان اعجاز 90ءکی دہائی سے پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ رواں سال کا آغاز فلم کے ساتھ کریں گے، جو آخر مرتبہ 2008 میں پروڈیوسر مہرین جبار کی فلم 'رام چاند پاکستانی' میں کام کرتے نظر آئے تھے۔
ان کی آنے والی فلم 'میدان' شفلر فلمز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے، جسے وقاص رضوی اور اداکار گوہر رشید نے قائم کیا۔اس فلم میں نعمان اعجاز ایسے 12 بچوں کے کوچ کا کردار ادا کریں گے جو سڑکوں پر شاندار فٹ بال کھیل کر برازیل میں ہونے والی اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ تک پہنچتے ہیں۔نعمان اعجاز نے اپنی فلم میدان کے حوالے سے ڈان کو بتایا کہ ایمانداری کی بات کی جائے، تو مجھے میدان فلم کرنے پر اس کے موضوع نے مجبور کیا، یہ ایک ایسی فلم ہے جو کسی وجہ سے بنائی جارہی ہے۔