عالیہ بھٹ نے شردھا کپور کو خود سے زیادہ کامیاب قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے درمیان مقابلے بازی اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ عام ہے، مگر ایک اداکار کی جانب سے کسی دوسرے اداکار کی خود پر سبقت کا اقرار کم ہی نظر آتا ہے، ایسا ہی کچھ عالیہ بھٹ نے فلم انڈسٹری میں اپنی ہم منصب اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں بیان میں کیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں عالیہ بھٹ نے شردھا کپور کو انڈسٹری میں اپنے سے زیادہ کامیاب قرار دیا ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے اور شردھا کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ۔ شردھا نے بالی ووڈ کو مجھ سے زیادہ سو کروڑ کمانے والی فلمیں دیں۔ اس لئے وہ اصولی طور پر باکس آفس کی مجھ سے کامیا ب اداکارہ ہیں۔ یادر رہے کہ دونوں اداکاراوں کا تعلق فلمی شعبے سے وابستہ خاندان سے ہے اور دونوں کے فلمی کیرئیر کا آغاز بھی تقریباً ایک ساتھ ہوا ، مگر میڈیا کی جانب سے دونوں اداکاراوں کا ایک دوسرے کے مقابلے پر موازنہ کیا جاتا ہے۔