شریف فیملی نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

شریف فیملی نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور:شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

احتساب عدالت میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاءکو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ نیب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

غیر ملکی گواہ بھی آج بیانات ریکارڈ کرائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیدیا ہے۔