خاتون میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا

خاتون میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا

سینٹ لوئس: امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن ’دی آرچ‘ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے منگل کے روز اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔

ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔ کیسڈی پراکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔

انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔ انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن سات پاؤنڈ چھ آونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے۔ بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔

f7ea21b0a14a07056bc60ac9041c3633

بچے کے نام کے لیے جوڑے کے چنے ہوئے بارہ نام اور سامعین کی جانب سے تجویز کردہ بارہ شرارتی ناموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔

پروگرام کے ڈائریکٹر سکاٹ ریڈی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم نے ووٹنگ تب تک جاری رکھی جب تک جیمسن فائنل نہیں ہو گیا۔ کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان سپینسر گریوز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک جادوئی لمحہ تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں