پارٹی کے نئے صدر کا فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے، رانا ثناء اللہ

پارٹی کے نئے صدر کا فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے سینیٹ ارکان کا ٹکٹ کالعدم ہوا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دلوں پر سے نواز شریف کی مہر کون نکالے گا؟۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا پارٹی کا آئندہ صدر کون ہو گا؟ یہ فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے۔ ایسے فیصلے نواز شریف کو اور بلندیوں پر پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس چاہے کوئی بھی عہدہ ہو لیکن پارٹی انہی کی لائن و لینتھ کے مطابق چلے گی جو رعایت غاصبوں، آئین کے غداروں اور آمروں کو دی گئی وہ نوازشریف کو نہیں دی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں