نواز شریف کی نااہلی ، امریکی کامیڈین بھی پیچھے نہ رہا ایسی بات کر دی کہ ۔۔

نواز شریف کی نااہلی ، امریکی کامیڈین بھی پیچھے نہ رہا ایسی بات کر دی کہ ۔۔

لاہور :معروف امریکی کامیڈین ’جری می میکلن ‘ نے بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو ایک مرتبہ پھر نااہل کر دینے پر ٹویٹر پر انتہائی مزاحیہ پیغام جاری کر دیا ہے جسے پڑھ کر شائد نوازشریف بھی خوب ہنسیں گے ۔

6f5dd6642531884c4b09cc985e2d4f0d


تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ’پنڈی بوائز ‘کے’ سفیر ‘ جری می میکلن نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی خوب سیر کی اور اپنی تفریح کے حوالے سے باقاعدہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیا ۔دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے انتہائی خوشگوار پیغام پوری دنیا میں پہنچایااور خود کو پنڈی بوائز کا سفیر بھی نامزد کر دیا ۔

تاہم آج کے سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد جیریمی میکلن نے جو نوازشریف کے حوالے سے ٹویٹ کیاہے وہ یہ ظاہر کرتاہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں ۔جریمی کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ ”نوازشریف تو عمران خان کی شادیوں سے زیادہ مرتبہ نااہل ہو گئے ہیں“۔