نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات، فیصلہ محفوظ

نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کر دی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ڈیڑھ بجے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ غیر ملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر کے بیانات قلمبند ہونگے ۔ احتساب عدالت میں وڈیو اسکرینز لگا کر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

غیر ملکی گواہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بیانات قلمبند کرائیں گے ۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر لندن میں موجود ہیں۔

یاد رہے نواز شریف کی احتساب عدالت میں 20 ویں ، مریم نواز کی 22 ویں اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 24 ویں پیشی ہے ۔ احتساب عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بھی اصل ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں