کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کا اختیار چھین لیا گیا، نواز شریف

کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کا اختیار چھین لیا گیا، نواز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کا اختیار چھین لیا گیا جبکہ 28 جولائی کے فیصلے نے میری وزارت عظمیٰ چھین لی۔

انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی قانون نہیں بیٹے سے تنخواہ لینے پر نکال دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے نواز شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں۔

انہوں نے کہا آئین مین کوئی شق ڈھونڈیں جس کی مدد سے مجھ سے میرا نام محمد نواز شریف بھی چھین لیں جبکہ 28 جولائی کے فیصلے میں بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ مزید غور و خوض کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں