ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہو جائیگی ، دبئی حکام

 ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہو جائیگی ، دبئی حکام

دبئی:متحد ہ عرب امارات  بھاری جرمانوں سے شہریوں کو آسانی دینے کے یے رعائیتی سکیمیں متعارف کر وائی جاتی ہیں ۔ سب سے زیادہ رعائت ٹریفک جرمانوں پر دی جاتی ہے ۔مگر اب اس رعایت کو بھی ختم کیا جارہاہے اور  دبئی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔

 ڈرائیوروں کو چاہئے کہ رعایتی مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے پرانے جرمانے ادا کریں تاکہ انہیں رعایت سے فائدہ ہو۔ یکم مارچ کے بعد جرمانوں کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔

 محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے لئے رعایت کے اعلان کا مقصد ڈرائیورو ں کو سہولت فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اپنے پرانے جرمانے ادا کرسکیں۔ جرمانے ادا کرنے کے خواہشمند تمام اسمارٹ ذرائع سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔