پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی، اعزاز چوہدری

پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی، اعزاز چوہدری

نیو یارک: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی اور معاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی اور بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک نے القاعدہ کو مل کرشکست دی۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستانی کمیونیٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے، سفارتخانہ اور چاروں قونصلیٹ اوورسیز پاکستانی کی مدد کیلئے پرعزم ہیں جب کہ پاکستان اور امریکا کو امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام امریکا سے باہمی احترام او ربرابری کی بنیاد پر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں