نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک بار پھر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ کہتے ہیں ستر سال میں بد ترین انتقام ہو رہا ہے اور مولوی تمیز الدین  کیس جیسے فیصلے ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں کی وجہ سے ہی بنگلہ دیش بنا تھا اور ہمیں انصاف ہوتا کہیں نظر نہیں آ رہا کیونکہ نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں