لاہور، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کی لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں بڑی کارروائی کی۔ بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت برہان بھٹی کے نام سے ہوئی ۔

ملزم بچوں کو ورغلا کر ان سے زیادتی کرتا اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے  بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم برہان  نے ویڈیوز فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں