وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا ہے جب کہ عدالتی فیصلوں کو نوازشریف نے غصے اور بغض کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں