مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نثار محمد خان پارٹی اختلافات پر مستعفی

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نثار محمد خان پارٹی اختلافات پر مستعفی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نثار محمد خان نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نثار محمد خان نے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اختلافات کی بناءپر استعفیٰ دے رہا ہوں ،سیاسی کارڈ کھیلنا ہوتا تو اڑھائی سال پہلے کھیل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ضمیر پر مطمئن ہوں اور مجھ پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں۔پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑ رہاں ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بھائی فدا خان پی ٹی آئی چلا گیا تھا جس پرمجھ پر تنقید کی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے وزیر مال عطامانیکا نے (ن )لیگ اور سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔